دو غیر قانونی ہائیڈرنٹس بند ، 25 ملزمان گرفتار ، 25 ٹینکر قبضہ میں لے لئے گئے

کراچی : وزیربلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصرحسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ اور پولیس کا مضرصحت پانی فروخت کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، 25 ملزمان گرفتار کر کے مضر صحت پانی سے بھرے 25 ٹینکرز قبضے میں لے لئے گئے ، 2 غیر قانونی ہائیڈرنٹس بند ، ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے گئے ہیں ۔

ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے بلوچستان کے علاقہ ساکران اور ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں ساتھ کراچی کے مضافات میں پانی کے جوہڑوں سے مضرصحت اور کیمیکل ملا پانی بھر کر کراچی میں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کیلئے آئی جی سندھ پولیس کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا ، دوسری جانب وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ افسران پر مشتمل مختلف ٹیمیں قائم کر کے انہیں مضرصحت پانی سے بھرے ٹینکروں کیخلاف کارروائی کا حدف دیا تھا ۔

مذید پڑھیں : ایک ہزار کی لاٹری کا انتظار کرنے والے شخص کی پونے 2 لاکھ کی لاٹری نکل آئی

ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایات پر واٹر بورڈ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ریحان اقبال ، سب انجینئر محمد قیصر نے پیر آباد ،منگھو پیر اور سعید آباد تھانوں کے اہلکاروں کی مدد سے مضرصحت پانی سے بھرے ٹینکر کراچی لا کر فروخت کرنے والے 18 ٹینکروں اور ایک گھر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی کی ، پولیس نے 18 ملزمان کو گرفتار کر کے ٹینکر قبضے میں لے لئے ۔

واٹر بورڈ کی جانب سے ساکران اور ٹھہٹھہ سے مضر صحت پانی لانے والوں کے خلاف درج مقدمات

جب کہ واٹر بورڈ نے پیر آباد ، منگھو پیر اور سعید آباد تھانے میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک گھر میں قائم ایک غیر قانونی ہائیڈرنٹ بھی بند کرا دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب واٹر بورڈ کے سب انجینئر ممتاز مگسی کی قیادت میں قائم دوسری ٹیم نے اس ہی اثناء میں اسٹیل ٹاون اور بن قاسم تھانوں کی حدود میں مذکورہ تھانوں کی نفری کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے شہر کے باہر سے مضر صحت پانی بھر کر کراچی میں داخل ہونے والے 7 ٹینکرز کے خلاف کارروائی کی، پولیس نے 7 ملزمان گرفتار کر کے 7 ٹینکرز قبضے میں لے لیئے ہیں ۔

مذید پڑھیں : اٹلی وزیر زراعت نے غیر تصدیق شدہ تارکین وطن کو باقاعدہ بنانے کی تجویز پیش کی ہے

بعد ازاں واٹر بورڈ کی اس ٹیم کے سربراہ ممتاز مگسی نے اسٹیل ٹاون اور بن قاسم ٹاون تھانوں میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *