ایک ہزار کی لاٹری کا انتظار کرنے والے شخص کی پونے 2 لاکھ کی لاٹری نکل آئی

جب قسمت مہربان ہو تو پھر چھپر پھاڑ کر ہی ملتا ہے، ایسا ہی ایک شخص کے ساتھ ہوا جب وہ اپنی لاٹری کے انعام کا انتظار کر رہا تھا.

غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ا مریکی ریاست ورجینیا میں پیش آیا.

نیو پورٹ کے ایک شخص جیف میلک اپنی لاٹری کا انتظار کر رہے تھے، اور وہ ایک ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا انتظار کر رہے تھے.

لیکن ان کی قسمت اس وقت بدل گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کی یہ انعامی لاٹری ایک ہزار ڈالر کی نہیں‌ بلکہ ایک لاکھ 77 ہزار 777 ڈالر کی انعامی رقم ہوگئی.

اس شخص کا کہنا تھا کہ مجھے تو یقین ہی نہیں ہورہا، میں تو ایک ہزار ڈالر پر خوش ہورہا تھا۔

اس شخص نے کہا کہ میں اپنی یہ رقم انجان لوگوں پر خرچ کروں گا اور میں ایک اسٹور خریدوں گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close