رکن قومی اسمبلی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ جعلی ںکلی

کوئٹہ : رکن قومی اسمبلی محمود شاہ کی کورونا وائرس رپورٹ پازیٹیو آنے کا معاملہ دوسرا رخ اختیار کر گیا ۔ این آئی ایچ حکام کی غفلت سامنے آ گئی ہے ۔
این ائی ایچ رپورٹ میں رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کی جگہ پر محمود شاہ کا نام لکھ دیا گیا ہے ۔ آغا محمود شاہ کی رپورٹ پہلے ہی نیگیٹیو آ چکی ہے ۔ آغا محمود شاہ نے بیان جاری کیا ہے کہ متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث میرا نام سامنے آیا ہے ۔
مذید پڑھیں : ٹی وی کے چھاپہ مار جعلی ہیروز
رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ کا کہنا ہے کہ ادارے کی غفلت سے میرے اہل خانہ دوست احباب پریشانی کا شکار ہوئے ہیں ۔ اس طرح کی غفلت سے وباء کا شکار فرد بچ سکتا ہے اور کسی اور کو مشکلات ہوسکتی ہیں ۔ انتہائی اہم معاملے پر غفلت برتنے سے وبا مزید پھیل سکتی ہے ۔