ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق شدہ اسکول اور نئے اسکولوں کے رجسٹریشن فارم 2018،19 جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکول اور نئے اسکولوں کے رجسٹریشن فارم 2018،19 جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 17 ستمبر تک توسیع کر دی ہے- انہوں نے کہا کہ تاریخ گزرنے کے بعد پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے- واضح رہے کہ تمام اسکولوں کے سربراہان کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تمام طلبہ و طالبات سے انرولمنٹ کی فیس 600 روپے اور فارم کی فیس 100 روپے کے علاوہ کسی طرح کی بھی کوئی اضافی فیس نہ لیں- شکایت ملنے کی صورت میں اس اسکول کا الحاق بورڈ سے ختم کر دیا جائے گا-

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *