منہاج القرآن کی طالبہ نے پاکستان کو عالمی اعزاز دلا دیا

کراچی :‌ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک اور اعزاز مل گیا ، منہاج القرآن وومین لیگ کراچی صدر ٹاون کی ناظمہ صباء حفیظ نے آن لائن عریبک لینگویج کورس میں نوٹس مقابلہ میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔

اس کورس میں دنیا بھر سے عربی زبان پر عبور رکھنے والے ماہرین شامل تھے۔جہاں صبا حفیظ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی صدر رانا نصرت ڈار باجی ، منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ ثناء حفیظ نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور دعا کی اللہ رب العزت آپکو مزید برکتیں عطا فرمائے اور شیخ الاسلام کی دہلیز کے سچے وفاداروں میں شامل رکھے ۔

مذید پڑھیں : گدڑی کا لعل میمونہ صدف

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صباء حفیظ نے کہا میرے لئے یہ اعزاز ہے کہ پوری دنیا کے ہزاروں طلباء میں سے میں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور یہ اعزاز میں اپنے والدین اور اساتذہ کے نام کرتی ہوں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *