جلد کھیلوں کے میدان واپس سج جائیں گے : مقدس اشرف

بہت جلد پاکستان اور دنیا بھر سے کرونا وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا

رپورٹ : اکرام الدین 

یورپ :‌ معروف پاکستانی پروفیشنل اسکواش پلیئر و کوچ مقدس اشرف نے کہا کہ موجودہ جاری کرونا وائرس کے حالات مشکل ہیں لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ روز بروز کرونا وائرس کے اضافے کی وجہ سے عوام ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات ہم سب کیلئے چیلنج ہے لیکن ہمت نہ ہاریں یقین ہے کہ جلد حالات کنٹرول ہو جائینگے ۔ لیکن جو حکومتی تدابیر اور اقدامات ہے اس کا اپنانا بھی از حد ضروری ہے تا کہ کرونا وائرس سے ہم سب کو بچاؤ مل سکے ۔

مذید پڑھیں : کراچی کیخلاف سندھ حکومت کی ایک اور سازش پکڑی گئی

اسکواش پروفیشنل پلیئر و کوچ محترمہ مقدس اشرف نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کے میدان بھی بند ہے ،جو اسکواش اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایک چیلنج ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد پاکستان اور دنیا بھر سے کرونا وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا اور ایک بار پھر سے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close