واٹر بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ حل ہو گیا

وزیراعلی سندھ نے واٹر بورڈ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری منظور کر لی ہے ۔ سمری کی منظوری کے بعد افسران و ملازمین میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے ۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے تعاون سے ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی بھیجی گئی سمری منظور کی گئی ہے ۔ واٹر بورڈ ملازمین کو اپریل کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو گئی ہے ۔ واٹر بورڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ملازمین نے سجدہ شکر ادا کیا ہے ۔

مذید پڑھیں : تحریک انصاف کے رہنما فہیم خان نے واٹر بورڈ بلک لائن کا والور زبردستی چلا دیا

واٹر بورڈ کی لیبر یونینز کا اپنے پیغامات میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سید ناصر حیسن شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ معلوم رہے کہ واٹر بورڈ کو مارچ اور اپریل کے ماہانہ بلنگ کی مد میں شہریوں نے بلنگ نہیں کی تھی جس کی وجہ سے ریونیو جمع نہیں ہو سکا تھا جس کے باعث واٹر بورڈ حکام کو تنخواہیں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا تھا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *