سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور ریٹائرڈ کو عید سے قبل پنشن ملے گی

کراچی : حکومت سندھ نے سرکاری ملازمین کے لیئے خوش خبری دے دی ، اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ملازمین و افسران کو تنخواہیں اور پینشن عید سے پہلے پہلے ادا کریں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن عیدالفطر سے پہلے ایڈوانس میں جاری کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : گندم چوری کرنے والے 3 سرکاری افسران کیخلاف نیب کی انکوائری شروع

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی وفاقی ملازمین کے لیے ایڈوانس تنخواہ اور پینشن 21 مئی تک دینے کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین و افسران کو تاحال اپریل کی تنخواہ جاری نہیں کی گئی ہے جبکہ اس ماہ اپرئل اور مئی دونوں کی تنخواہیں ادا کی جانی ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *