جمعہ, جون 9, 2023
اہم خبریںگلشن معمار کے مسائل کے حوالے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ربستان...

گلشن معمار کے مسائل کے حوالے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ربستان خان کا اجلاس

کراچی: گلشن معمار کے مسائل پر حلقہ پی ایس 122 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ربستان خان کی قیادت میں معززین علاقہ اور معمار ہاﺅسنگ سروسز کے چیئرمین عبدالرشید کے درمیان ٹاﺅن ہال میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکیورٹی، پانی کی کمی، صفائی کی ابتر صورت حال، سیورج مسائل، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین عبدالرشید نے سیکیورٹی کے بڑھتے مسائل کے حل کے لیے گلشن معمار میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے، اسٹریٹ لائٹس اور پانی کی فراہمی کے لیے نئے سپلائی موٹر اور جنریٹر کی تنصیب، صفائی اور سیورج مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ساکنان معمار کو درپیش مسائل باہم رابطے میں رہ کر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ میٹنگ میں طے پایا کہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے چیئرمین اور کمیٹی اراکین کے درمیان میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لیے تجاویز زیر غور لائے جائیں گے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ربستان خان نے کہا کہ ساکنان معمار کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ معمار انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسائل کے بہتر حل کے لیے کوشاں رہیں گے۔ گلشن معمار میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں پریشان کن ہے۔ سیکیورٹی کی فراہمی انتظامیہ کی ذمے داری ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیورج مسائل کے حل کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ پانی کی کم ترسیل، لوڈ شیڈنگ، اسٹریٹ لائٹس کا نہ ہونا، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور چار دیواری کا ادھورا منصوبہ اہالیان معمار کے بڑے مسائل ہیں، جنہیں باہم مل کر حل کریں گے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں