کرپشن کے خلاف بولا تو “بوٹی بوٹی” کردینگے، عاقب جاوید کو دھمکی

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ریکارڈ ساز بولر عاقب جاوید بھی پاکستان کرکٹ میں کرپشن کے خلاف بولنے والے نئے مہرے بن گئے ہیں.

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے بتایا کہ انہیں میچ فکسنگ پر بات کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں.

پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے ماضی کے الزامات اب مزید آگ پکڑتے جارہے ہیں، اس آگ میں اب تیل چھڑکا ہے عاقب جاوید نے.

مزید پڑھیے:‌ وسیم اکرم کی وجہ سے پاکستان 3 ورلڈکپ ہارا، عامر سہیل

سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ان کا کیریئر اسی وجہ سے ختم ہوا کیونکہ انہوں‌نے میچ فکسنگ پر بات کی تھی.

انہوں نے بتایا کہ انہیں دھمکیاں ملتی تھیں کہ اگر میں‌ نے میچ فکسنگ سے متعلق بات کی تو وہ میری بوٹی بوٹی کردیں گے.

عاقب جاوید نے سلیم ملک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان کو ایک اور موقع ملنا چاہیے اور پی سی بی میں نوکری ملنی چاہیے.

مزید پڑھیے:‌ سلمان بٹ نے بغیر پرفارمنس کم بیک کو کرپشن قرار دیدیا

سابق فاسٹ بولر نے میچ فکسنگ کے مافیا کو بہت طاقتور قرار دیا اور کہا کہ اس میں‌ اندر جانے کا راستہ ہے لیکن واپس نکلنے کا نہیں ہے.

عاقب جاوید کا یہ بھی کہنا تھا کہ جسٹس قیوم کمیشن کی رپورٹ میں حقائق چھپائے گئے تھے.

انہو‌ں‌ نے مزید کہا کہ اس معاملے کا اب کچھ نہیں‌ ہونا، آج تک اس میچ فکسنگ مافیا کی نشاندہی تک نہ ہوسکی.

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close