شارجہ میں آتشزدگی، اہم پاکستانی شخصیت متاثر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر شارجہ کی ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں‌ آگ لگ گئی جس کے باعث ایک اہم پاکستانی شخصیت بھی متاثر ہوگئی.

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ پاکستانی شخصیت پاکستانی میڈلسٹ کراٹیکا سعدی عباس ہیں.

سعدی عباس نے اس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والی تمام دوداد سنائی اور اپنے محفوظ ہونے کی اطلاع دی.

سعدی عباس کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ خاکستر ہونے والی عمارت میں رہائش پذیر تھے.

مزید پڑھیے: ترکی سے دبئی ہوائی جہاز کا سفر 338 روپے میں ہو گا

انہوں نے بتایا کہ جب عمارت کے الارم بجے تو تمام لوگ اپنے اپنے اپارٹمنٹس سے نکل کر نیچے اتر گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت خاکستر ہوگئی.

ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اپنے نقصان کا تخمینہ نہیں لگا سکتے ہیں تاہم حکام کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد ہی وہ اپنے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد کچھ بتاسکتے ہیں.

علم میں‌ رہے کہ شارجہ کی ایک عمارت میں آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، تاہم کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں.

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close