گلوکارہ نوپور ٹھاکر کی سریلی آواز نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی

گلوکارہ اپنے پرستاروں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیلانے کیلئے سرگرم ہوں : نوپور ٹھاکر

رپورٹ : اکرام الدین

ہیڈل برگ : جرمن میں مقیم ہندوستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان اور حسین سریلی آواز کی مالکہ گلوکارہ نوپور ٹھاکر کی سریلی آواز نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ۔ مشہور نوجوان گلوکارہ نوپور ٹھاکر اپنے پرستاروں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیلائے کیلئے سرگرم ہے ۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کیا ہے ۔ انہوں نے اپنی سریلی آواز کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک نام کمایا ہے اور محنت و لگن سے اپنے فن کے فرائض کو انجام دے رہی ہیں ۔ان کی مصروفیات صرف اس کا فن ہی ہے ۔

مذید پڑھیں : قادیانیت نوازی کی وجہ سے خیبر پختون خوا کے رہنما نے PTI چھوڑ دی

جرمن میں مقیم ہندوستانی نوجوان گلوکارہ نوپور ٹھاکر نے بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی فن و ثقافت کیلئے وقف کی ہے اور چاہتی ہوں کہ فن و ثقافت کے ذریعے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کروں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے فنکاروں کے کاروبار بھی متاثر ہوئی ہے ۔ لیکن اللہ سے دعا ہے کہ تمام انسانیت کو کرونا وائرس وبا سے نجات نصیب کرے تا کہ عوام کرونا وائرس جیسے وباء اور آفت سے بچ سکے ۔ کیونکہ اگر انسان کی صحت ٹیھک و تندرست ہو تو وہ اپنی محنت اور لگن جاری رکھ سکتا ہے اس وقت ہم سب کو حکومتی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے تا کہ کرونا وائرس سے ہم سب کو بچاؤ مل سکے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close