حیدر آباد سول اسپتال کے ملازمین کو دو سال سے تنخواہیں نہیں ملی

حیدرآباد : سول ہسپتال حیدر آباد میں 24 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پیرامیڈیکل اسٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

حیدر آباد کے سب سے بڑے سرکاری سول اسپتال کے 182 ملازمین کو گزشتہ 22 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں ۔جس کی وجہ سے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے اور دھرنا دینے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔

مزید پڑھیں : تاجروں نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا

پاکستان پیرا میڈیکل اسوسی ایشن کے رہنماؤں ظفر علی ملک، شعیب تنیو ، سیفل جتوئی، لطیف اوڈو و دیگر کی قیادت میں سول اسپتال حيدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔رہنمائوں نے کہا کہ جینا ہو گا مرنا ہو گا دھرنا ہو گا دھرنا ہو گا ، رہنمائوں نے یہ بھی کہا اگر عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو اس صورت میں ہم لاک ڈائون کے باوجود بھی دھرنا دیں گے ، جس کی زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *