وسیم اکرم کی وجہ سے پاکستان 3 ورلڈکپ ہارا، عامر سہیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم کی وجہ سے پاکستان تین ورلڈ کپ ہارا ہے.

قومی کرکٹ پرانے مردے اکھاڑنے میں سابق کپتان عامر سہیل نے بیان جاری کرتے ہوئے ایک قبر کشائی کردی.

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر سہیل کا کہنا ہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے پاکستان تین ورلڈکپ ایونٹس میں‌ ہارا ہے.

عامر سہیل نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹ کے سب سے بڑی خدمت ہی یہ رہی ہے کہ پاکستان 1992 کے بعد ورلڈکپ نہ جیت سکے.

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج تک پاکستان کے واحد ورلڈکپ فاتح کپتان ہیں اس کی بڑی وجہ ان کی مہارت ہے.

عامر سہیل نے وسیم اکرم کے صدارتی ایوارڈ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان کا مشکور ہونا چاہیے جن کی وجہ سے فاسٹ بولر کو صدارتی ایوارڈ ملا تھا.

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر وسیم اکرم پاکستان کرکٹ کے ساتھ سنجیدہ ہوتے تو پاکستان باآسانی 1996، 1999 اور 2003 کا عالمی کپ جیت سکتا تھا.

عامر سہیل نے کہا کہ یہ تمام ڈرامہ کسی نہ کسی وجہ سے ہوا تھا، اس کی تحقیقات ہونی چاہیئں، اور اس گھناؤنی سازش کے پیچھے چھپے عناصر کو سامنے لایا جانا چاہیئے.

عامر سہیل نے کہا کہ رمیز راجہ 1995 میں پاکستان ٹیم کے کپتان تھے، ان سے ایک سال قبل سلیم ملک پاکستان کے کپتان تھے اور وہ بہت کامیاب بھی رہے تھے، اگر انہیں کپتانی سے نہیں ہٹایا جاتا تو وسیم اکرم کبھی پاکستان ٹیم کے کپتان نہیں بن پاتے.

انہوں نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں‌کہ 2003 کے ورلڈکپ تک کیا ہوتا رہا، یہ ان کی ہی سازشیں تھیں جس کی وجہ سے ہر ورلڈکپ سے قبل انہیں کپتان کو ہٹا کر انہیں کپتان بنایا جاتا تھا.

واضح رہے کہ سٹے بازی کی وجہ سے پابندی کے شکار سلیم ملک کے پی سی بی سے رجوع کرنے کے فوری بعد پاکستان کرکٹ میں‌ 1990 کی دہائی میں پاکستانی شکست کے پینڈورا باکس کھلنے لگے ہیں.

ظاہری طور پر پاکستان اس دہائی میں دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کر رہی تھی اور شاید ہی کوئی ٹیم اس دور میں اسے آسانی سے شکست دے پاتی تھی، تاہم اس دوران پاکستانی ٹیم عالمی کپ میں بھی قومی ٹیم نے بہتری پرفارمنسز دکھائیں.

قومی ٹیم کو 1996 کے کوارٹر فائنل جبکہ 1999 کے ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close