پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں‌ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 514 ہوگئی ہے.

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک ہی دن میں‌ 1300 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

اسی طرح کورونا وائرس کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں 28 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 514 ہوگئی ہے.

ملک میں‌ کورونا وائرس 24 گھنٹوں کے دورانِ پاکستان میں کورونا وائرس کے 9 ہزار857 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیسٹنگ کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 404 تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں کورونا کے 8 ہزار189 مریض، پنجاب میں 8 ہزار 133 ، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 499 ، بلوچستان میں کورونا وائرس کے 1ہزار 321 کیسز ہیں.

ان صوبوں بالترتیب 148، 144، 194، 21 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ 1 ہزار 629، 2 ہزار 716، 875 اور 197 صحتیاب ہوچکے ہیں.

اسی طرح دارالحکومت اسلام آباد میں مہلک وائرس سے 464 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 4 جان کی بازی ہار گئے جبکہ 56 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 372 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 3 مریض جاں بحق اور 279 صحتیاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں71 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی، جن میں سے 49 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *