کیا مولانا اکرم طوفانی نے کبھی بیان کے پیسے لئے؟

تحریر: مولانا کلیم اللہ نعمان
قسط نمبر 1

مولانا اکرم طوفانی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے وہ بزرگ ہیں ۔ جماعت کے مرکزی رہنما ہیں ۔ چیئرمین خاتم النبیین مڈیکل ہارٹ سینٹر کے علاوہ وہ جامع مسجد ختم نبوت سرگودھا میں خطیب بھی ہیں ۔ انہوں نے مولانا سیدعطاءاللہ شاہ بخاری ۔ مولانا احمد علی لاہوری ۔ مولانا غلام غوث ہزاروی ۔ رحمھم اللہ جیسی ہستیوں کے ساتھ خاص وقت گزارا اور ان سے تربیت پائی ہے ۔

ایک دفعہ میں مولانا اکرم طوفانی صاحب کے ساتھ لانڈھی ایک پروگرام میں گیا۔ پروگرام ختم ہوا ۔میزبان کے ہمراہ ہم نے کھانا کھایا جب گاڑی میں واپسی کے لیئے بیٹھے تو میزبان آ کر سب سے ملا اور مولانا اکرم طوفانی صاحب کو ایک لفافہ دینے لگا حضرت نے لفالفہ واپس کرتے ہوئے جواب دیا کہ 2 وقت میں پیسہ لینا حرام سمجھتا ہوں ایک بیان کے بعد دوسرا نکاح پڑھانے کے بعد ۔

مولانا عزیزالرحمن جالندھری ملتان دفتر ختم نبوت میں ہوتے ہیں اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلی ہیں ۔

ایک دفعہ ناظم اعلی مولانا عزیزالرحمن جالندھری سے کراچی پروگرام کیلئے میں نے وقت لینے کی خاطر مولانا قاضی احسان احمد سے سفارش کرائی ۔ مولانا جالندھری کو ساری ترتیب بتائی تو کہنے لگے صرف ایک بیان کرنے کیلئے جہاز میں کراچی آؤں اور واپس جہاز سے ملتان جاؤں یہ ظلم ہے ۔ میں نہیں سمجھتا کہ پورے کراچی میں خطیب نہیں ہیں اور میں یہاں سے سفر کروں ۔ لہذا مقامی علماء سے رابطہ کریں ۔

یہ واقعات میرے سامنے کے ہیں جو میں نے دوران سفر و حضر میں سنے و دیکھیں ہیں ۔اگر علمائے کرام کی صحبت میں بیتے واقعات آپ کو پسند ہو تو اپنی آراء دیجئے تاکہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *