عید پر نئے سوٹ اور نئے نوٹ نہیں ملیں گے

کورونا کی وجہ سے سب بند ہے ، درزی نہیں ہیں تو نئے سوٹ نہیں ملیں گے ، اسٹیٹ بینک نئے نوٹ بھی نہیں دے گا

کورونا نے دنیا بھر کے انسانوں کو زندگی کی فکر لاحق کر دی ہے ، اس لئے اب عید کی تیاریوں کی بات کرنا عجب لگتا ہے مگر بچوں کے لئے تو عید عید ہوتی ہے ، تاہم اسٹیٹ بینک نے بچوں کے لئے پیغام جاری کیا ہے کہ عید کے موقع پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے ۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومتی پالیسی پرعمل درآمد کرتے ہوئے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس سال عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تمام چیف مینیجر کو جاری کیئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 29 اپریل کو ہونے والی اعصابی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مذید پڑھیں : واٹر بورڈ ہائیڈرنٹ ٹھیکدار نے گلشن اقبال کھیل کے گراونڈ پر ٹینکر کھڑے کرا دیئے

اعلامیہ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اسٹیٹ بینک کے ملازمین اور دیگر تمام بینکوں پر بھی ہو گا ۔ اسٹیٹ بینک نے تمام چیف منیجرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ اقدام بینکوں میں سماجی فاصلہ رکھنے اور کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کی جانے والی حکومتیں کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے ۔

Show More

شعیب بھٹی

شعیب بھٹی بنیادی طور پر شعبہ مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ الرٹ نیوز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں، اس سے قبل جنگ (ویب سائٹ) میں بھی کام کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close