ایپل نے فیس ID فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر لی

امریکی موبائل کمپبی نے ماسک اتارے بغیر فون اَن لاک کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے

کیلیفورنیا : امریکی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کے لیے ماسک اتارے بغیر آئی فون کو ان لاک کرنے کے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔ جس سے اب ایپل فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیئے مزید آسانی ہو جائے گی۔

اس فیچر کی بدولت چہرے کا ماسک اتارے بغیر آئی فون صارف کی شناخت کر سکے گا ۔ بنیادی طور پر پاس کوڈ ان لاک آپشن اس کی جگہ لے گا ۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ نیا ورژن کب تک عام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا ۔ تاہم حالیہ حالات کے مطابقت رکھنے والا یہ فیچر جلد منظر عام پر آنے کی توقع کی جارہی ہے ۔

مذید پڑھیں : قائمقام وائس چانسلر نے SMIU کے اساتذہ کو بھی دھمکانا شروع کر دیا

اس نئے ورژن میں کانٹیکیٹ ٹریسنگ کو بھی متعارف کرایا جائے گا ۔ جس سے صارفین کو ایسے افراد کی شناخت میں مدد ملے گی ، جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہو ۔

Show More

شعیب بھٹی

شعیب بھٹی بنیادی طور پر شعبہ مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ الرٹ نیوز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں، اس سے قبل جنگ (ویب سائٹ) میں بھی کام کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close