ہری پور : ہزارہ اور دیگر اضلاع سے کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گینگ مردان سے گرفتار کر لیا گیا ۔ گینگ سے 20 گاڑیاں برآمد کر گئی ہیں ۔
ابتدائی تفتیش کے دوران زیرِ حراست مبینہ ملزمان نے ہزارہ کے مختلف اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں کارلفٹنگ کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔ ڈی پی او مردان کی طرف سے ہزارہ سے تعلق رکھنے والے متاثرہ گاڑی مالکان کو مردان پولیس سے رابطہ کرنے لے لیے باقاعدہ پی ٹی سی ایل نمبر 0937.9230109 جاری کیا گیا ہے کہ اگر کسی کی گاڑی چوری ہوئی ہے تو وہ نمبر پر رابطہ کر کے گاڑی کے بارے میں معلومات لے سکتا ہے ۔
مذید پڑھیں : جن کے آنگن میں امیری کے شجر لگتے ہیں
ڈی پی او مردان کے مطابق متاثرہ افراد اپنی گاڑیاں شناخت کرنے کے لئے رابطہ کریں ۔ ذرائع کے مطابق مردان پولیس نے کارلفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گینگ گرفتار کر لیا ہے ۔ جب کہ زیر حراست ملزمان نے ہزارہ کے اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی کارلفٹنگ کی وارداتوں کا ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے ۔ جب کہ ڈی پی او مردان نے ملزمان کے ہاتھوں متاثرہ ہری پور ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے متاثرہ گاڑی مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طورپر مردان پولیس سے رابطہ کریں اور اپنی چوری شدہ گاڑیوں کی شناخت کریں ۔
ادھرہزارہ کے عوامی سماجی حلقوں نے بھی شاندار کاروائی پر ڈی پی او مردان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔