جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

کاروبارایف بی آر اور کسٹم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی...

ایف بی آر اور کسٹم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی گئی ہیں

ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں ، اعلی عہدوں پر موجود افسران و ملازمین کے تبادلے اور پوسٹنگ کی گئی ہیں ۔

محمد زاہد کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔ عبدالرشید شیخ کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ایف بی آتلز تعینات کیا گیا ہے ۔ سرفراز احمد وڑائچ کو ممبر ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے ۔ زیبا حئی اظہر کو ڈی جی ٹریننگ اینڈ ریسرچ تعینات کیا گیا ہے ۔

واصف علی میمن کو ڈی جی پوسٹ کلیرنس آڈٹ کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔ عبدالباسط چوہدری ممبر کو ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری کو ڈی جی کسٹم ویلیوایشن کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔ فیض احمد کو چیف کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : میئر کراچی نے KMDC کو یونیورسٹی بنانے کے بہانے تباہی کے دہانے پہنچا دیا

سیف الدین جونیجو کو چیف کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ ساوتھ کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔ سیما تسلیم زہرا کو ڈی جی ان پٹ آوٹ پٹ کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔ محمد عمار چیف کلکٹر کسٹم کوئٹہ بلوچستان تعینات کیا گیا ہے ۔ عبدالقادر میمن کو کلکٹر پورٹ قاسم ، محمد عدنان اکرم کو کلکٹر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے ۔ فیاض انور کو ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ نارتھ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے ۔

عرفان الرحمان خان کو کلکٹر ایم سی سی جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ تعینات کیا گیا ہے ۔ صائمہ شہزاد کو ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔ فیروز عالم جونیجو ڈائریکٹر ساوتھ کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔ محمد یعقوب ماکو کو ڈایریکٹر آئی اینڈ آئی ایف بی آر کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : رائیونڈ مرکز کی جماعت نمبر 397 کی حیران کن کار گزاری

زاہد علی بیگ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی اور اضافی چارج کراس بارڈر کرنسی موومنٹ ایف اے ٹی ایف تعینات کیا گیا ہے ۔ ممتاز علی کھوسو کو ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔ عرفان جاوید کو کلکٹر ایم سی سی انفورسمنٹ کوئٹہ تعینات کیا ہے ۔ سید اسد رضا ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ایف بی آر لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔

انجینیر ریاض احمد کو کلکٹر ایسٹ ، محمد ندیم کو کلکٹر اپیلز کراچی تعینات کیا گیا ہے ،امجد الرحمان کو ڈائریکٹر ٹرانزٹ اینڈ ٹریڈ پشاور تعینات کیا گیا ہے ،فیض علی کو کلکٹر سیالکوٹ اور آصف عباس کو کلکٹر لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔ منیزہ مجید کو کلکٹر انفورسمنٹ ملتان اور صائمہ آفتاب کو کلکٹر انفورسمنٹ فیصل آباد اور سعدیہ منیب کو ڈائریکٹر سینٹرل لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔ عبدالوحید مروت کو کلکٹر اپریزمنٹ کوئٹہ ، محمد محسن رفیق کو کلکٹر اپریزمنٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : اہل تشیعہ نے 21 رمضان کو ہر صورت جلوس نکالنے کا اعلان کر دیا

حسن ثاقب شیخ کو چیف او پی ایس کسٹم ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے ۔ سید فواد علی شاہ کو کلکٹر ایکسپورٹ پورٹ قاسم تعینات کیا گیا ہے ۔ محمد سلیم میمن کو ایڈیشنل کلکٹر کو حیدر آباد اور متین عالم کو ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttp://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا