بی اے اور بی کام سال اول پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے تاریخ کا اعلان

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق بی اے اور بی کام سال اول پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے،جس کے مطابق بی اے سال اول کے امتحانی فارم 3900 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول کے امتحانی فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ13 ستمبر 2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *