جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانرینجرز اور ایف سی کو ملکی سطح پر اختیارات مل گئے

رینجرز اور ایف سی کو ملکی سطح پر اختیارات مل گئے

اسلام آباد : قانون نافذ کرنے والے ادارے 4 مئی سے انسداد اسمگلنگ اختیارات استعمال کر سکیں گے ۔ وزارت قانون اور FBR کے مشترکہ اجلاس میں اینٹی اسمگلنگ آرڈیننس پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔ خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں ایف سی جب کہ پنجاب اور سندھ میں رینجرز کو اسمگلنگ روکنے کے اختیارات دیئے گئے ہیں ۔

مذید پڑھیں : ملک بھر میں NADRA دفاتر کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

ترجمان وزارت قانون کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز بھی اسمگلنگ روکنے کے لئے اقدامات کریں گے، اور تمام قانون ادارے بارڈر کے پانچ کلو میٹر حدود میں اختیارات استعمال کر سکیں گے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے چار مئی سے انسداد اسمگلنگ اختیارات استعمال کرسکیں گے ۔ جب کہ ضبط شدہ سامان کی تفصیلات FBR کے ساتھ شیئر کی جائیں گی ۔

وزارت قانون اور ایف بی آر نے انسداد سمگلنگ آرڈیننس پر عمل درآمد کا طریقہ کار طے کرتے ہوئے وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اور ایف بی آر کے کسٹم ونگ کے چیف (ایف اینڈ سی) محمد سعید جدون کے درمیان ملاقات میں ہوا ۔ انسداد اسمگلنگ کے لیئے اختیار ایف سی خیبر پختون خواہ ( نارتھ اور ساوتھ ) کو سونپے جائیں گے ۔ بلوچستان میں یہ اختیارات ایف سی بلوچستان(نارتھ اینڈ سائوتھ) کو سونپے جائیں گے ۔

مذید پڑھیں : رائیونڈ مرکز کی جماعت نمبر 397 کی حیران کن کارگزاری

پاکستان رینجرز کو سندھ اور پنجاب میں انسداد اسمگلنگ کی ذمہ داری سونپی جائے گی ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کو بھی انسداد اسمگلنگ کے لیئے اختیارات سونپے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ اختیارات بین الاقوامی سرحد کے 5 کلومیٹر تک کے علاقے تک لاگو ہونگے ۔ یہ اختیارات ان اشیاء کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیئے ہیں ۔ جن کا ذکر آرڈیننس میں کیا گیا ہے ۔ ان اشیاء میں کھانے کی اشیاء، غیر ملکی کرنسی، اور ضروری دوائیں شامل ہیں ۔ اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر دو ہفتے میں ایف بی آر کو قبضے میں لی گئی اشیاء کی تفصیل سے آگاہ کریں گے ۔آرڈیننس پر عمل درآمد کا نوٹیفیکیشن 4 مئی کو جاری ہو گا۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا