قادیانیوں کی اقلیتی کمیشن میں شمولیت منظور نہیں : علامہ اورنگزیب فاروقی

صدر اہلِ سنت والجماعت

علی الاعلان غیرمسلم اقلیت تسلیم اور اعلان کیے بغیر قادیانیوں کی اقلیتی کمیشن میں شمولیت کسی صورت بھی منظور نہیں، اہلسنّت والجماعت پاکستان دیگر مذہبی وسیاسی جماعتوں اور کروڑوں پاکستانی مسلمانوں کی قادیانیوں کے حوالے سے تحفظات اور تشویش پر اپنے مسلم بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، صدر کراچی علامہ رب نوازحنفی، علامہ تاج محمد حنفی، سید محی الدین شاہ، مولانا شکیل فاروقی، مولانا عادل عمر و دیگر نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا ۔ علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ سب سے پہلے قادیانی خود کو اعلانیہ طورپر غیرمسلم اقلیت تسلیم کرے ۔ اس کے بعد اقلیتی کمیشن میں بحیثیت اقلیتی رکن شمولیت پر اہلسنّت والجماعت پاکستان سوچے گی ۔

مذید پڑھیں : اہل تشیعہ نے 21 رمضان کو ہر صورت جلوس نکالنے کا اعلان کر دیا

اگر اکابرین علماء اہلسنّت نے قادیانیوں کی اعلانیہ خود کو غیر مسلم قرار دینے کی بات سے مطمئن ہو گی اور اسے تسلیم کرے گی تو اہلسنّت والجماعت بھی تسلیم کرے گی ۔ اس کے بغیر کوئی بھی بات کسی کی بھی تسلیم نہیں کی جائے گی ۔ جب سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ہے ۔ اُس دن سے آج تک کبھی بھی قادیانیوں نے خود کو غیرمسلم تسلیم نہیں کیا ، بلکہ وہ دنیا بھر میں خود کو مسلمانوں کے ایک فرقے کے طورپر پیش کرتے آ رہے ہیں ۔

ایسے میں اچانک نیازی حکومت کا موجودہ اعلان سمجھ سے بالاتر اور اسلام اورمسلمانوں کیخلاف گہری سازش معلوم ہوتی ہے۔ قادیانی جب تک آئین پاکستان کو تسلیم کرتے ہوئے خود کو اقلیت تسلیم نہیں کرتے اس وقت تک انہیں کوئی سرکاری پلیٹ فارم مہیا کرنا افسوس ناک ہے ۔ حکمران موجودہ نازک حالات میں قادیانیت کے گڑے مردے اکھاڑنے سے گریز کرے ۔قادیانیوں کی آئینی، مذہبی، سماجی اور معاشرتی حیثیت کے تعین کیلئے طویل جدوجہد کی گئی ۔

مذید پڑھیں : ملک بھر میں NADRA دفاتر کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

آئین پاکستان میں قادیانیوں کی حیثیت کا تعین راتوں رات نہیں ہوا کہ جسے اچانک بدل دیا جائے ۔ بلکہ جس طرح آئینی ترمیم کے پیچھے برسوں ہوم ورک کیا گیا اسی طرح قادیانیوں کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے مطلوبہ ہوم ورک اور قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے، قائدین اہلسنّت نے متنبہ کیا کہ آئے روز قادیانیوں کے بارے میں نئے نئے شوشے چھوڑنے کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے ورنہ اس کے ہر اعتبار سے منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *