ملک بھر میں NADRA دفاتر کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد : لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کئے گئے نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ملک بھر میں قائم تمام دفاتر کو 4 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

الرٹ نیوز کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق نادار سینٹرز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے احکامات جاری کرتے ہوئے عملے اور صارفین کے لیے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں ۔ نادرا سینٹرز میں صارفین کے لیئے سماجی فاصلے کے لئیے خصوصی انتظامات کیئے جائیں گے ۔ نادرا ملازمین کو گلوز اور سینی ٹائزز اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مذید پڑھیں : اہل تشیعہ نے 21 رمضان کو ہر صورت جلوس نکالنے کا اعلان کر دیا

ملک بھر میں واقع چھ سو نادرا سینٹرز اور 2 سو موبائل وینز پر ویری فکیشن کے بعد کام کیا جائے گا ۔ نادرا سینٹرز صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ جس میں احساس پروگرام کے تحت بائیو میٹرک تصدیق بھی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں نادرا دفاتر بند کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز چیئرمین نادرا نے میگا سینٹرز کا دورہ کر کے کورونا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا تھا ۔

حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے میگا سینٹر کے باہر جراثیم کش واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا،اور گیٹ سے گذرنے والے پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کو نادرا دفترآنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو لازمی اختیار کرنا ہو گا ۔ نادرا دفاتر کے اندر سماجی دوری کو برقرار رکھنے کیلئے قطار جدا کار استعمال کو یقینی بنایا جانے کا تجربہ بھی کیا گیا۔ نادرا ملازمین کو چہرے کا ماسک، ہاتھ دستانے کا استعمال لازمی کرنا ہو گا ۔

مذید پڑھیں : میئر کراچی نے KMDC کو یونیورسٹی بنانے کے بہانے تباہی کے دہانے پہنچا دیا

سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ چہرے کا ماسک، جسم کا درجہ حرارت چیک اور جراثیم کش محلول استعمال کیئے بغیر سائلین اور تصدیق کنندہ نادرا دفاترمیں داخل نہیں ہو سکیں گے ۔ دفاتر میں ہر رجسٹریشن عمل کے بعد انگھوٹوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کیا جائے گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *