سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے، سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی کبیر قاضی کو عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔ہارون احمد کو سیکریٹری اسپورٹس مقرر کیا گیا ہے ۔سیکریٹری اسکول ایجوکیشن عالیہ شاہد کو ہٹا دیا کو ان کی جگہ قاضی شاہد کو سیکریٹری اسکول ایجوکیشن مقررکر دیا گیا ہے ۔ سیکرٹری کالج ایجوکیشن لبنی صلاح الدین کو عہدہ سے ہٹا کر سیکرٹری صوبائی محتسب پرویز احمد سیہڑ ایک بار پھر پرویز احمد سیہڑ کو سیکریٹری کالج ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے ۔

سیکرٹری عالیہ شاہد کو کبیر قاضی کی جگہ سیکرٹری برائے بورڈ اینڈ یونیورسٹی مقرر کر دیا گیا ہے ۔ کمشنر لاڑکانہ نوید احمد شیخ کو ہٹا کر ساجد جمال کی جگہ ایس این جی اے ڈی میں سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے ۔ نوید احمد شیخ کی جگہ نثار احمد میمن کو کمشنر لاڑکانہ تعینات کیا گیا ہ

ڈی جی سندھ سول سروس لوکل گورنمنٹ اکیڈمی عبدالرشید سولنگی کو سیکرٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *