برطانوی وزیر اعظم کی منگیتر نے بغیر شادی کے بیٹے کو جنم دے دیا

برطانیہ کے وزیر اعظم کی گرل فرینڈ کیری سمنڈر کے ہاں بغیر شادی کے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ، بیٹے کا باپ وزیر اعظم کو ٹھہرایا گیا ہے ۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی گرل فرینڈ جو مبینہ طور پر ان کی منگیتر بھی ہیں ، کیری سِمنڈز کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ جس کے بعد وزیر اعظم مجموعی طور 6 بچوں کے باپ بن گئے ہیں ۔

مذید پڑھیں : اقلیتی کمیشن اور قادیانی : اصل مسئلہ کیا ہے ؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیری سِمنڈز اور بچہ دونوں صحت مند ہیں ۔ وزیراعظم بورس جانسن کو کیئر اسٹارمر اور پارلیمنٹ کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ تاہم ادھر پاکستان سمیت دیگر ممالک میں تنقید بھی کی جارہی ہے یہ کون سا رسم و رواج و دوستی ہے جو شادی سے قبل ہی اپنے گھر میں بچوں کو جنم دیا جارہا ہو۔

معلوم رہے کہ بورس جانسن 27 مارچ کو کورونا کا شکار ہو گئے تھے تاہم بعد ازاں وہ آئسولیشن میں رہنے کے بعد روبہ صحت ہو گئے تھے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *