صدقہ فطر کی کم از کم مقدار 125 روپے مقرر

اسلام الرٹ :‌ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کر دیا ہے :

صدقہ فطر اورفدیہ کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹا دو کلو گرام یعنی 125 روپے فی کس ہے ۔ گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے ۔ جو کے نصاب سے فطرہ 320 روپے ، کھجور کے نصاب سے 1600 روپے ، کشمش کے نصاب سے 1920 روپے اور پنیر کے نصاب سے 3540 روپے بنتا ہے ۔ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں ۔ جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے ، وہ تیس روزوں کا فدیہ بالترتیب چکی کا آٹا 3750 روپے ، جو 9,600 روپے ، کھجور 48,000 روپے ، کشمش : 57,600 روپے اور پنیر 1,06,200 روپے ادا کریں ۔

مذید پڑھیں : صحافی جناح اسپتال کی خبریں کیوں شائع و نشر نہیں‌ کرتے ؟

جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو یا کھجور یا کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ، فدیہ اور کفارات ادا کریں تا کہ نعمتِ مال کا تشکُّر بھی ہو اور نادار طبقات کی بھی ضروریات پوری ہوں ۔

نوٹ : ہم نے چکی کے آٹے کی قیمت معلوم کر کے فطرہ/ فدیہ بتایا ہے کہ اللہ کی راہ میں عمدہ چیز دینی چاہیے ،جو لوگ اس قیمت کا آٹا استعمال کرتے ہیں ، وہ اس حساب سے دو کلو کی قیمت دے دیں ۔اس سال زکوٰہ کا نصاب 46,329 روپے ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *