پولیس کی نگرانی میں ساکران ٹھٹھہ اور گھارو سے مضر صحت پانی کراچی لانے کا انکشاف

الرٹ کراچی : ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ساکران ،ٹھٹھہ اور گھارو سے غیر معیاری ، مضر صحت اور زیریلے کیمیکل ملے پانی سے بھرے ٹینکروں کو کراچی میں داخلے سے روکا جائے ۔ انسانی صحت کیلئے خطرناک پانی فروخت کرنے والے ہائیڈرنٹس کا قلع قمع کیا جائے ۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

آئی جی سندھ پولیس کے نام ایک مکتوب میں ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصرچند ٹکوں کی خاطرشہریوں کی زندگیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حب کے علاقہ ساکران ،ٹھٹھہ اور گھاروسے ٹینکروں کے ذریعے کراچی میں پانی کی فروخت میں ملوث ہیں ، ان علاقوں میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے ذریعے جوہڑوں، نالوں او ر دیگر ذرائع سے مضر صحت پانی ٹینکروں میں بھر کر کراچی میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

مذید پڑھیں : جناح اسپتال ویڈیو اسکینڈل کی جانچ کیلئے قائم انکوائری کمیٹی میں IT ماہر شامل ہی نہیں

زہریلے کیمیکل ملے پانی سے بھرے ٹینکر منگھو پیر ، موچکو، معمار اور گھارو تھانوں کی حدود سے شہر میں داخل ہوتے ہیں ۔ انتہائی مضر صحت اور کیمیکل ملے پانی کے ٹینکر شہر کی سڑکوں پر باآسانی فروخت ہو رہے ہیں ۔ زہریلے کیمیکلز والے پانی کی فروخت واٹر بورڈ خصوصاً سندھ حکومت کی کرونا وائرس کے خلاف جاری کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے ۔ شہر میں کرونا وائرس کی موجودگی میں مضر صحت پانی کی فروخت مزید بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں ۔

واٹر بورڈ کے ایم ڈی اسداللہ خان کا آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط کا عکس

انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ شہریوں کو فلٹر اور کلورین کی مناسب مقدر ملاپانی فراہم کررہا ہے ۔ واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر بھی کلورین ملا پانی ٹینکروں کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ واٹر بورڈ کورونا سے متعلق جاری صوبائی حکومت کی ہیلتھ ایڈوائزری پر سو فیصد عمل درآمدرکر رہا ہے ۔ واٹر بورڈ کے فلٹر پلانٹس،پمپنگ اسٹیشنز ہائیڈرنٹس پر حکومتی احکامات پرمن وعن عمل کیا جاتا ہے ۔

مذید پڑھیں : صحافی جناح اسپتال کی خبریں کیوں شائع و نشر نہیں‌ کرتے ؟

واٹربورڈ کی لیباریٹریز 24 گھنٹے فعال ہیں اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر گھنٹے پانی کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ۔ ان حالات میں چند سماج دشمن عناصر کی جانب سے یہ مکروہ دھندھا واٹربورڈکی تمام تر کوششوں کو ثبوتاژ کررہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس جانب توجہ دی جائے اور غیرمیعاری وزہریلے کیمیکل ملے پانی کی شہر میں ٹینکروں کے ذریعے آمد اور فروخت بند کرائی جائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *