سندھ میں سکینڈری و ہائر سکینڈری امتحانات کا فیصلہ 15 مئی کو ہو گا

سندھ بھر کے 20 لاکھ سے زائد سکینڈری و ہائر سکینڈری کے طلبہ و طالبات کے امتحانات کا فیصلہ 15 مئی کو کیا جائے گا ۔ تمام بورڈ کے منتطمین امتحانات کے انعقاد یا موخر کرنے کے حوالے سے 3 پلان بنا کر محکمہ تعلیم دیں گے ۔

سندھ بھر کے میٹرک اور انٹر بورڈز کے امتحانات کب ہونگے اس حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات لینے یا مذید موخر کرنے ہیں ، اس کا فیصلہ کرنے کیلئے وزیر تعلیم کی سربراہی میں‌ تعلیمی اسٹریئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا ۔ ملک بھر کے بورڈز کی نمائندہ تنظیم آئی بی سی سی بھی اس حوالے سے اپنی معاونت فراہم کریں گی ۔

مذید پڑھیں : عمران خان کے پرستار یا کارکن

سندھ بھر کے تمام امتحانی بورڈز کم از کم 3 پلان یعنی پلان اے ، بی اور سی بنا کر دے گا ۔ یہ تینوں پلان امتحانات مقررہ کرنے ، کس ماہ کی کس تاریخ کو لینے یا آگے بڑھانے اور منسوخ کرنے سے متعلق سفارشات دیں گے ۔ سندھ کے تمام بورڈز 15 مئی سے قبل اپنی سفارشات تیار کر کے محکمہ تعلیم اور وزیر تعلیم کو دیں گے ۔ جس کے بعد 15 مئی کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا ۔

27 اپریل کو سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کی زیر صدارت سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہوں پر مشتمل کمیٹی آف چیئرمین کے اجلاس منعقد ہوا تھا ۔ اجلاس میں بعض چیئرمین بنفس نفیس موجود تھے جب کہ بعض چیئرمینز آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے ۔

مذید پڑھیں : کرائم رپورٹر اور ادب سے تعلق اچنبے کی بات ہے !

ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کے سربراہوں کے آن لائن اجلاس کی صدارت انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) پاکستان ڈاکٹر ناظم جیوا نے کی ۔ جس میں بتایا گیا کہ پنجاب اور بلوچستان میٹرک کے کچھ پرچے لے چکا ہے ۔ چنانچہ امتحانات منسوخ کرنا ممکن نہیں ہیں اور تعلیم چونکہ صوبائی معاملہ ہے اور آئی بی سی سی کے دائرہ کار میں نہیں آتا ۔ چنانچہ اس حوالے فیصلے کی مجاز صوبائی حکومتیں ہیں۔ اجلاس میں ارکان نے زور دیا کہ پرچوں کا دورانیہ مختصر کیا جائے اور سولات معروضی بنائے جائیں ۔ جس میں طے کیا گیا کہ ہر بورڈ اپنی سفارشات طے کرے گا ۔

اس حوالے سے یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ تمام تعلیمی بورڈز، سکینڈری اور ہائرسکینڈری کے امتحانات کے حوالے سے معروضی سوالات والا طریقہ کار اپنانے کی تیاری میں ہیں ۔ سندھ میں سکینڈری کے امتحانات 15 جون سے ہونے طے پائے تھے ۔ جب کہ ہائر سکینڈری کے امتحانات جوالائی کے دوسرے ہفتے میں طے پائے تھے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *