پاکستان رینجرز میں شمولیت کیلئے مجموعی طور پر 20 سب انسپکٹر ۔20 حوالدار ۔49 نائیک ۔02 خطیب ۔05 سپاہی کلرک 622 سپاہی جنرل ڈیوٹی ۔ 20 سپاہی کک ۔06 سپاہی میس ۔ 02 سپاہی مصالچی ۔ 65 حجام ۔ٹیلر ۔رنگ ساز سمیت خاکروب وغیرہ جبکہ ٹوٹل بھرتیاں 1056 کی جائیں گی ۔
ان بھرتیوں میں اوپن میرٹ 7.5 فیصد ۔ شہری سندھ کا کوٹہ 7.6 فیصد ۔ دیہی سندھ کا کوٹہ 11.4 فیصد ۔ خیبر پختون خوا کا کوٹہ 11.5 فیصد ۔ پنجاب بشمول اسلام آباد کا کوٹہ 50 فیصد ۔ بلوچستان کا کوٹہ 6 فیصد ۔ آزاد و جموں کشمیر کا کوٹہ 2 فیصد ۔ گلگت بلتستان و فاٹا کا کوٹہ 4 فیصد جو مجموعی طور پر 100 فیصد بنتی ہیں ۔
بھرتی کا مقام : ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول پاکستان رینجرز سندھ ۔ ٹول پلازہ سپر ہائی وے کراچی ۔
پنجاب کے امیدوار 10 ستمبر جبکہ شہری سندھ کے 11 ستمبر کو کاغذات جمع اور ابتدائی طبی معائنہ کرائیں گے ۔جب کہ ان کا جسمانی و تحریری امتحان 12 ستمبر کو ہو گا ۔
دیہی سندھ کے امیدوار 13ستمبر خیبر پختون خوا ۔گلگت ۔کشمیر کے امیدوار 14 ستمبر کو کاغذات جمع و ابتدائی طبی معائنہ کرائیں گے جبکہ جبکہ 15 ستمبر کو جسمانی و تحریری امتحان ہو گا ۔
جس کے بعد 17 ستمبر سے 4 اکتوبر تک پیپر پیکنگ ۔نتائج ۔میرٹ لسٹ مرتب کرنا ۔انٹرویو ۔تفصیلی طبی معائنے کیلئے کال نوٹس جاری کیئے جائیں گے ۔
5 تا 9 اکتوبر تک منتخب امیدواروں کو کال لیٹر جاری ہوں گے ۔
10 تا 14 اکتوبر تک امیدواروں کو ٹریننگ کیلئے پہنچنا ہے اور یوں 15 اکتوبر کو ٹریننگ شروع ہو گی ۔
سب انسپکٹر گریڈ 13 ۔ ۔ ۔ ۔ ایف اے/ ایف ایس سی
حوالدار/ نائیک جنرل گریڈ 8 ۔ ۔ ۔ ۔ میٹرک
خطیب گریڈ 11۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میٹرک اور فاضل درس نظامی
سپاہی کلرک گریڈ 8۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایف اے/ ایف ایس سی مع ایک سالہ کمپیوٹر ڈپلومہ
سپاہی جنرل ڈیوٹی گریڈ 5 ۔ ۔ ۔ ۔8 ویں پاس
درزی ۔حجام ۔رنگ ساز وغیرہ گریڈ 2۔ ۔ ۔ ۔5 ویں پاس
عمر کم از کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 سال
سپاہی لیول تک عمر 18 سے 22 سال اور 18 سے 25 سال ڈائریکٹ کیٹیگری
جسمانی معیار کیلئے قد 5 فٹ 6 انچ اور زیادہ کو ترجیع دی جائے گی ۔
ابتدائی اندراج کیلئے 100 فیس ہو گی ۔لکھنے کیلئے سامان ساتھ لانا ہے ۔دوڑ کیلئے جوگر یا پی ٹی شوز لانے ہیں ۔
تمام اصل تعلیمی سرٹیفکیٹ + شاختی کارڈ + 4 تصاویر + ڈومیسائل ساتھ لائیں اور ان کے دو دو سیٹ فوٹو کاپی تصدیق شدہ ہمراہ لائیں ۔