کورنگی صنعتی ایریا سے ملنے والی عدنان کی لاش کا معمہ حل ہو گی

کورنگی صنعتی ایریا سے ملنے والی عدنان کی لاش کا معمہ حل ہو گیا ۔ قتل میں ملوث 2 ٹھیکیدار سگے بھائی حاجی رحمان اور نوید رحمان گرفتار کر لیئے گئے ہیں ۔

ملزموں نے پلاننگ بنا کر ون فائیو مدد گار کو اطلاع دی کے ہمارے ساتھ پونے 3 لاکھ کی ڈکیتی ہوئی تھی اس کا ایک ملزم ہم نے پکڑ کر کمرے میں بند کردیا ہے ۔

اطلاع کے بعد فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری نے گھر کو چاروں طرف سے گھیرلیا دروازہ نا کھولنے پر پولیس دروازہ توڑ کے داخل ہوئی تو ایک لاش پھندا لگی گردن میں زمین پر پڑی تھی ۔

پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد دونوں بھائوں کو حراست میں لیا گیا تو ملزمان بھائوں نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ملزمان کے مطابق مقتول عدنان انکے ساتھ فیکٹری میں ٹھیکیدار تھا،جو ہماری رکھی گئی لاکھوں روپے کی پیمنٹ چوری کرگیا تھا۔
ہم نے ملکر اس کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر گھر منتقل کیا،زیادہ تشدد ہونے کی بنا پر عدنان جابحق ہوگیا۔

دونوں قاتل بھائی اور مقتول ایک ہی فیکٹری میں ٹھیکیدار تھے۔ دونوں ملزمان کو باقاعدہ قتل کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *