تنظیم المساجد اہلسنت پاکستان کا مساجد میں‌ باجماعت نمازوں کی ادائیگی کا اعلان

تنظیم المساجد اہلسنت پاکستان نے ملک بھر میں‌ مساجد کو لاک ڈائون سے مستثنی قرار دے کر نمازیں باجماعت ادائیگی کا اعلان کر دیا ۔ نمازوں کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی ۔ بلا خوف و خطر نمازیں مساجد میں آئیں ۔

تنظیم المساجد اہلسنت پاکستان کے صدر مولانا مفتی عابد مبارک نے ملک بھر میں موجود اپنی مساجد کے ائمہ کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے کہ ملک بھر کی مساجد میں با جماعت نمازوں کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ مساجد میں کسی قسم کا لاک ڈاؤن نہیں ہے ۔ شہری بلا خوف و خطر مساجد کو آباد فرمائیں ۔

مذید پڑھیں : قاری عثمان نے ایک بار پھر ائمہ کی گرفتاری پر سخت ردعمل جاری کر دیا

مفتی عابد مبارک نے اعلان کیا ہے کہ صدر پاکستان سے علمائے کرام کے طے ہونے والے 20 نکات پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے اور ائمہ مساجد ان 20 نکات پر عمل کریں ۔ مساجد میں آنے والے نوٹسز پر سندھ حکومت سمیت مقتدر حلقوں سے رابطے میں ہیں ۔ ان شاء اللہ بہتری کی امید ہے ۔ مشکل حالات میں اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

مفتی عابد مبارک نے اعلان کیاہے کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ کچھ جگہ پر لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے ۔ جس پر کام جاری بے ۔ کچھ جگہوں پر مساجد کمیٹیاں اور آئمہ کرام پریشان ہیں ۔ ان سے درخواست ہے بغیر کسی پریشانی کو خاطر میں لائے اپنا کام جاری رکھیں ۔ ان شا اللہ تعالی سب بہتر ہو جائے گا ۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں مرکز یا ہمارے زمہ داران سے رابطہ فرمائیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Exit mobile version