سیکرٹری کالج باقر عباس نقوی نے آتے ہی مسائل حل کرنا شروع کر دیئے

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ سیکرٹری کالج باقر عباس نقوی محکمہ کے لئے بہتر کارکردگی یوں ہی دکھاتے رہیں گے ۔ اور کالجز اساتذہ کے رکے ہوئے کام بھی بدستور جاری رکھیں گے ۔ ریٹائرڈ اساتذہ کے مسائل کو حل کرنا محکمہ کی اولین ترجیع ہونی چاہئے ہے ۔

سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضیٰ، پروفیسر شاہجہاں پنھور، پروفیسر کریم ناریجو، پروفیسر اصغر شاہ، پروفیسر منور عباس، پروفیسر الطاف میمن، پروفیسر ڈاکٹر شکیل، پروفیسر غلام روسول لاکھو، پروفیسر مشتاق پھلپوٹہ، پروفیسرامیر علی لاشاری،پروفیسرنازیہ سولنگی، پروفیسر عارف یونس، پروفیسرعبدالمنان بروہی، پروفیسرآصف منیر، پروفیسر سعید فاطمہ، پروفیسرعدیل معراج،پروفیسرحسن میر بحر، پروفیسر عزیز میمن، پروفیسرعبدالمجید ٹانوری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے بہت سے کالج اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ رٹائر ہوا ہے ۔

مذید پڑھیں : مقصد پورا کرنے کیلئے یہودی عالم بن کر امامت بھی کرتا رہا

جس کے سبب ان کی تنخواہ بند ہو گئی ۔ جب کہ دفاتر کے بند ہونے کے سبب ریٹائرمنٹ کے کاغذات بھی نہیں بن پائے تھے ۔ اس سبب وہ بے حد پریشان تھے ، جس کی اطلاع باقر عباس نقوی سیکریٹری کالج ایجوکیشن کو دی گئی، جس پر آپ نے پہلے ہی روز ان تمام ریٹائرڈ اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کے کاغذات کو تین دنوں میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ جس سے سندھ بھر کے اساتذہ اور بالخصوص متاثرین بے حد خوش ہوئے ہیں ۔

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ چھ ماہ پہلے لیکچررز کی ہونے والی ڈی پی سی کا نوٹیفکیشن تا حال جاری نہیں ہو پایا ہے ، جس کے سبب پندرہ سال سے ترقی کے منتظر لیکچررز میں کافی مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔ سپلا کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ اس صوبے کے طلبہ بالخصوص سرکاری کالج کے طلبا و طالبات مہنگی انٹر نیٹ کے سبب یوٹیوب کی سہولیات سے استفادہ نہیں کر سکتے ۔ جب کہ والدین یوٹیوب کے حوالے سے تحفظات کا بھی شکار ہیں ۔

مذید پڑھیں : امتناع قادیانیت آرڈیننس 26 اپریل 1984 کو جنرل ضیا الحق نے جاری کیا تھا

اس سلسلے میں سپلا کے رہنماؤں نے صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن سید باقر عباس نقوی سے اپیل کی کہ وہ کالج طلبہ کی سہولت اور والدین کے ذہنی اطمنان کی خاطر یوٹیوب کے علاوہ دیگر طریقوں،آن لائن کلاسز یا کیبل آپریٹرز کے تعاون سے سندھ کالج کیبل ٹی وی چینل کا اجرا کیا جا سکتا ہے ۔ جس کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر چھ سے سات گھنٹے مختلف مضامین کے لیکچرز دکھائے جا سکتے ہیں ا س سلسلے میں سندھ بھر کے کالج اساتذہ بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *