نوجوان قلمکار حذیفہ اشرف عاصمی کی کتاب سوچ کا سفر شائع ہو گئی

نوجوان ادیب ، کالم نگار، شاعر اور شعبہ قانون سے منسلک صاحبزادہ حذیفہ اشرف عاصمی کے مضامین کا مجموعہ ” سوچ کا سفر” اشاعت کے لیئے تیار ہو گئی ۔ کتاب میں قلم اور کتاب سے محبت کرنے والی ممتاز شخصیات دلاور چوہدری ، ڈاکٹر شہناز مزمل ، ڈاکٹر صغرا صدف، نیلمہ درانی ، سید وصی شاہ ، ناہید اقرار، ڈاکٹر محمد نعیم گھمن، حکیم میاں محمد یوسف قادری، صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، صاحبزادہ میاں محمد اکرم، پیرزادہ عمر عاصمی، فلک زاہد،شہزاد ، روشن گیلانی، نوید ملک اسلم کی آراء شامل ہیں ۔

کتاب کی اشاعت پر روزمانہ طاقت کے ایڈیٹر محمد اویس رازی، جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، ڈاکٹر ظفر اقبال نوری، غلام مرتضیٰ سعیدی، صاحبزادہ ڈاکٹر احمد ندیم رانجھا، داکٹر خالد نصیر، صاحبزادہ پروفیسر شمیم الرسول، پروفیسر راحیل حق، پروفیسر جاوید مصطفائی، ڈاکٹر عرفان علی ظفر، ڈاکٹر تنویر احمد، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر طاہر نصراللہ وڑائچ، لاہور بار کے صدر جی اے خان طارق، پنجاب بار کونسل کے ممبران سید فرہاد شاہ، منیر احمد بھٹی، چوہدری بابر وحید ایڈووکیٹ، ڈاکٹر حماد احمد بھٹی، نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید، صدر مظہر برلاس، محمد ناصر اقبال خان، علی احمد کیانی ایڈووکیٹ، صاحبزادہ حسن علی سچلی، امجد حسین امجد ایڈووکیٹ، محمد نواز کھرل، حسیب اعجاز عاشر، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ،غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ، رانا عامر فاروق ایڈووکیٹ، صاحبزادہ میاں نعمان طارق، حافظ احد الحسینی، صاحبزادہ میاں محمد اعظم، صاحبزادہ میاں محمد آصف و دیگر نے صاحبزادہ حذیفہ اشرف عاصمی کو مبارکباد دی ہے ۔

مذید پڑھیں : جنرل (ر) حمید گل مرحوم نے خطرات کے باوجود سیکورٹی نہیں رکھی ؟

کتاب سوچ کا سفر درحقیقت مختلف سماجی رویوں کے حوالے سے مصنف کے نظریات کا اظہار ہے ۔ مصنف کا تعلق چونکہ شعبہ قانون سے ہے ، اس لئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معاشرتی و سماجی اونچ نیچ نے مصنف کی سوچ پر گہرا اثر ڈالا ہے ۔ مصف شاعر، افسانہ نگاراور خوش الہان نعت گو بھی ہیں ۔ یقینی طور پر صاحبزادہ حذیفہ اشرف عاصمی نے اپنے احساسات کو قلم کا سہارا لے کر صفحہ قرطاس پر منتقل کیا ہے ۔ کتاب سوچ کا سفر کا ٹائیٹل پاکستان کے ممتاز آرٹسٹ صداقت صدیقی نے خوبصورت رنگوں سے تخلیق کیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *