کورونا سے پاکستان میں 192 ہلاکتیں، کیسز کی تعداد 9 ہزار سے زائد

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں اب تک 192 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے 9 ہزار سے زائد افراد متاثر بھی ہیں.
حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں اب تک 192 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ 9 ہزار 219 افراد اس سے متاثر ہیں.
پاکستان میں کورونا سے 2 ہزار 39 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں، جبکہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 988 ہے.
پنجاب میںکورونا کیسز کی تعداد 4 ہزار ایک سو 95، سندھ میں 2 ہزار 767، خیبرپختونخوان میں ایک ہزار 276، بلوچستان میں 465،گلگت بلتستان میں 281، اسلام آباد میں 185 اور آزاد کشمیر میں 50 کیسز ہیں.