ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ریجنل دفاتر کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا

تعلیم الرٹ : ہائر ایجوکیشن کمیشن کا جنوبی پنجاب میں واقع دفتر بند ہو گیا ہے ۔ علاقائی دفاتر میں 17 گریڈ کے انچارجز موجود ہیں ۔ سندھ میں طویل عرصے سے کوئی 20 گریڈ کا ڈائریکٹر ہی تعینات نہیں ہے ۔ ایڈ ہاک بنیادوں پر کام ہونے لگا ہے ، ترجمان ایچ ای سی عائشہ اکرم کا کہنا ہےکہ کمیشن معیار اور رسائی پر یکساں توجہ دینے کیلئے منتقلی کے عمل سے گزر رہا ہے ۔

وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمیشن جہاں کنسلٹنٹ کی بھرتی میں عجلت دکھا رہی ہے ۔ وہیں اس نے جنوبی بنجاب میں ایچ ای سی کا علاقائی مرکز بند کر دیا ہے ۔ جب کہ چاروں صوبوں میں قائم ریجنل دفاتر کے سربراہ جو 20 گریڈ کے ڈائریکٹر جنرل ہوتے تھے ۔ وہاں 17 اور 18 گریڈ کے افسران لگا کر ایڈہاک بنیادوں پر کام چلا کر ان کی اہمیت ہی ختم کر دی ہے ۔ سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمان کے دور میں جنوبی پنجاب کی اہمیت اور عوام کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور میں ریجنل دفتر قائم کیا گیا تھا تاہم اسے بند کر دیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : کراچی میں خواتین ایس ایچ اوز خود بھی جرائم کرنے لگیں

جنوبی پنجاب کے لوگوں کو لاہور کے علاقائی دفتر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا کے علاقائی مرکز پشاور میں 20 گریڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی گزشتہ سال ستمبر میں ریٹائرمنٹ کے بعد وہاں 17 گریڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفیع الرحمان کام کر رہے ہیں ۔ جب کہ خیبر پختونخوا میں جامعات کی تعداد 40 ہے ۔ بلوچستان کے علاقی مرکز کوئٹہ کے دفتر میں گزشتہ سال مئی میں 20 گریڈ کے ڈی جی کی ریٹائرمنٹ کے بعد 17 گریڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسن حمید کو انچارج بنا دیا گیا ۔

بلوچستان میں 9 جامعات ہیں ۔ پنجاب کے شہر لاہور میں قائم علاقائی دفتر میں 19 گریڈ کے ڈائریکٹر شہباز عباسی کو انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ پنجاب میں جامعات کی تعداد 70 ہے ۔ سندھ کے علاقائی دفتر واقع کراچی میں طویل عرصے سے کوئی 20 گریڈ کا ڈائریکٹر ہی نہیں ۔18 گریڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حکیم تالپورکو انچارج مقرر کر رکھا ہے ۔ جب کہ سندھ میں جامعات کی تعداد 60 ہے ۔

مذید پڑھیں : کراچی پولیس کا ASI بھارتی خفیہ ایجنسی کا مخبر کیوں بنا ؟

ہائر ایجوکیشن کی ترجمان عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن معیار اور رسائی دونوں پر یکساں توجہ دینے کے لئے منتقلی کے عمل سے گزر رہا ہے ۔ جس کے تحت کچھ عہدوں کی تنظیم نو کی جائے گی اور دوسروں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا ۔ جب کہ کچھ نئی جگہیں تشکیل دی گئی ہیں، اس دوران تمام خدمات کو عام سطح پر برقرار رکھا جائے گا ۔

بشکریہ جنگ

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *