عمران خان نے جیو ٹی وی سے پھر مدد مانگ لی

اسلام آباد الرٹ : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک جانب جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 32 سال پرانے کیس میں گرفتار کررکھا ہے تو دوسری جانب جنگ جیو گروپ سے مدد بھی مانگی جا رہی ہے ۔

بعض حلقے اس مدد کو جنگ جیو گروپ کے ساتھ حکومت کی صلح سے بھی تعبیر کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے جیو کے 2 چینلز کے ذریعے فنڈ جمع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو کہانی پر ٹیلی تھون میں براہ راست عوام سے عطیات اکٹھے کریں گے ۔

مذید پڑھیں : سابق ISI چیف کی بیٹی کو کس نے اور کیوں دھمکیاں‌ دیں ؟

سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کیلئے تاریخ کے سب سے بڑے ٹیلی تھون کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں ۔ عمران خان 23 اپریل سہ پہر 4 بجے براہ راست عوام سے عطیات وصول کریں گے ۔ عوام ٹیلی تھون کی براہ راست نشریات جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو کہانی پر دیکھ پائیں گے ۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے مخیر حضرات کی کثیر تعداد ٹیلی تھون کا حصہ بنے گی ، دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو ٹیلی تھون میں شرکت کی خصوصی دعوت دیتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد وزیراعظم کی اپیل پر کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالے گی ۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون میں شریک افراد نیشنل بینک کراچی میں موجود اکاؤنٹ میں عطیات بھجوائیں گے ۔

مذید پڑھیں : نجی ٹی وی کی اینکر نے خاوند پر مقدمہ کیوں درج کرایا ؟

معلوم رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان میر خلیل الرحمن فائنڈیشن کے اشتراک سے شوکت خانم اسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کرتے رہے ہیں ۔ جس میں جنگ جیو نے عمران خان کے لئے ’’پکار پاکستان کے لئے‘‘ کے نام سے مسلسل مہم چلائی تھی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *