عمران خان کا وزیراعظم ہاؤس سےبنی گالہ تک کا خرچہ 2لاکھ روپے ہے : ایوی ایشن ماہر

ایوی ایشن ماہر میجر(ر) محمد ظہیر کے مطابق عمران خان کا وزیراعظم ہائوس سے بنی گالہ تک کا ہیلی کاپٹر پہ سفر 35 سے 40 منٹ دورانئے پہ مشتمل پوتا ہے پر اس دوران کم از کم 2لاکھ روپے خرچ آتا ہے ۔ایوی ایشن ماہر کے مطابق فواد چوہدری کے 50 سے 55 روپے فی کلو میٹر والا بیان ناقص ترین معلومات پہ مبنی ہے ۔

ایوی ایشن ماہر میجر(ر) محمد ظہیر کے مطابق جو سرکاری ہیلی کاپٹر وزیراعظم استعمال کررہے ہیں ،اس کا فی گھنٹہ خرچہ 3 لاکھ 70ہزار 900 روپے ہے،اس طرح 35 سے 40 منٹ کے سفر پر 2 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ ہوسکتا ہے100 میں سے 10روپے کی بچت ہورہی ہو،اصل مقصد بچت کا واضح پیغام دینا ہے ،اس سے متعلق اعداد و شمار بھی قوم کے سامنے رکھیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *