عوام بھی فیصلہ کے مطابق احتیاطی تدابیر کا لحاظ کریں : مفتی محمد زبیر

الرٹ نیوز : احتیاطی تدابیر کے ساتھ باجماعت نمازوں کی حکومتی اجازت قابل تحسین ہے ، فیصلہ سے ایک عرصہ سے عوامی بے چینی اور کنفیوزن کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔

معروف مذہبی اسکالر و نائب مہتمم جامعہ الصفہ مفتی محمد زبیر نے علمائے کرام کے ساتھ صدر پاکستان کے فیصلوں کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ باجماعت نمازوں کی اجازت کا حکومتی فیصلہ مناسب ہے ۔ اب عوام کو بھی ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا شرعا بھی لازم ہے ۔

مذید پڑھیں : مساجد میں باجماعت نماز جمعہ و تراویخ کی ادائیگی کیلئے 20 شرائط جاری

ان احتیاطی تدابیر میں سینیٹائیزر گیٹ کی تنصیب ، صفوں میں ضروری فاصلہ ، کسی بھی مرحلہ پررش سے بچاو اور سنتوں کی گھروں میں ادائیگی ، مختصر قرات نماز و مختصرعربی خطبہ جمعہ اور دیگر احتیاطی وطبی تدابیر شامل ہیں ۔ عوام اہل مساجد اور علما کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس ایس او پی پر عمل یقینی بنائیں تاکہ باجماعت نمازوں کا سلسلہ مستقل اور بغیر تعطل کے جاری رہے ۔

مفتی محمد زبیر نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا صرف حکومتی وطبی معاملہ نہیں شرعی طور پر بھی انکا لحاظ کرنا چاھئیے انہوں نی حکومتی فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے ایک عرصہ کی عوامی بے چینی اور کنفیوژن کا خاتمہ ہو گیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *