ای او بی آئی انوسٹمنٹ کمیٹی کا 259واں اجلاس

محنت کشوں کے ادارے ای او بی آئی انوسٹمنٹ کمیٹی کا 259واں اجلاس آج اسلام آباد ای او بی آئی کی ذیلی کمپنی پرائما کو میں منعقد ہوا جس میں انوسمنٹ کمیٹی کے کنوینئر اور ایمپائز کمیٹی کے ملک طاہر جاوید ، چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضی ،وزارت ہیومن ریسورس کے فنانشل ایڈوائزر جبران خلیل ملک ،ایمپلائز کےنمائندے اور بی او جی کے ممبر شوکت علی،سیکرٹری لیبر پبجاب سارہ اسلم ،خیبر پختون خوا سے مالکان نمائندہ اور بی او جی کے علاوہ انوسمنٹ بورڈ کے ممبر ڈاکٹر محمدیوسف سرور،ڈائریکٹر جنرل فنانس اینڈ اکاؤنٹس ای او بی آئی نذرمحمد بوزدار،ای او بی آئی کے ڈائریکٹر جنرل انوسٹمنٹ محمد عقیل احمد صدیقی شریک ہوئے جس میں ای او بی آئی کی اسٹاک ایکسچینج میں کی گئی 25بلین کی انوسمنٹ کی کارکرد گی کا جائزہ لیا گیا اور اس کے علاوہ دیگر انوسمنٹ کے پروگراموں کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے مذید ری انسوسمنٹ کی پالیسی پر بھی غور کیاگیا ۔اس موقع پر ڈی جی انوسمنٹ نے اجلاس میں حالیہ منافع کے حوالے سے بھی اجلاس کو بتایا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *