جمعہ, نومبر 22, 2024

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے VC کی مبینہ نازیبا ویڈیو پر انکوائری کمیٹی قائم

کراچی : نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل کے خلاف انکوائری کے احکامات دے دیئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور کے وائس چانسلر کے خلاف سنگین نوعیت کے کچھ الزامات سامنے آئے جس پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ انکوائری کیلئے سندھ کی تین جامعات کے وائس چانسلر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

اس انکوائری کمیٹی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈاؤ یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر سعید قریشی اور سندھ مدرستہ الاسلام  یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجیب الدین صحرائی میمن شامل ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وائس چانسلر جامعہ شاہ عبدالطیف کو انکوائری مکمل ہونے تک چھٹی پر جانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل کی مبینہ طور پر ایک ویڈیو کا بھانڈا صحافی شوکت زرداری نے پھوڑا تھا جس کے بعد شوکت زرداری سے رابطہ کے شبہ میں وائس چانسلر نے ایف آئی اے کے بعض کرپٹ افسران کیساتھ مل کر ان افسران کو اٹھوایا تھا جس کے بعد صحافی و سوشل میڈیا انفلنسر شوکت زرداری نے بھر پور مہم چلائی جس کے نتیجہ میں انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔

مبینہ طور پر اس ویڈیو میں وائس چانسلر یونیورسٹی کی ایک استانی کیساتھ ویڈیو کال پر فحش حرکات و سکنات کرتے واضح طور پر دیکھے و سنے جا سکتے ہیں ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل نے اسی خاتون کو دفتر بلا کر ویڈیو کی تردید کرائی تھی ۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ پبلک سیکٹر کی ایک اور جامعہ میں بھی نیو ایئر نائٹ منانے کا معاملہ زیر بحث ہے ۔ اس پارٹی کے اندر کی مبہم سی ویڈیو اور مشروبات کی تفصیل نگراں وزیر اعلی تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں