بدھ, اکتوبر 16, 2024

مسجد نبوی میں رواں سال 10 ملین افراد نے نماز ادا کی

ریاض: مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ2024کے دوران اب تک 10 ملین افراد نے روضہ شریفہ ( ریاض الجنہ) میں نماز ادا کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق روضہ شریفہ میں مجموعی طور پر 55 لاکھ 83 ہزار 885 مردوں اور 47 لاکھ 26 ہزار خواتین نے نماز ادا کی۔عداد وشمار میں بتایا گیاہے کہ روضہ شریفہ میں داخلے سے پہلے انتظار کا اوسط وقت 20 منٹ تھا۔

زائرین کی یومیہ تعداد 48 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ زائرین کو گیارہ زبانوں میں آگاہی فراہم کی گئی۔یہ اقدامات مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کو بڑھانے کے لیے مملکت کی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہیں۔مسجد نبوی امور کی اتھارٹی نے سکیورٹی اور انتظامی اداروں کے تعاون سے زائرین اور نمازیوں کے لیے روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ رسول پر حاضری کے عمل کو آسان بنانے کےلیے کام کیا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں